ڈاکٹر عبدلوہاب زاہد حق
d


학압두 박사 | dr. Abdul Wahab Zahid Haq | Picture Gallery

Recitation of the Holy Quran


تلاوت قران الکريم- محمد صديق المنشاوي

Recitaion of The Holy Quran


قران الکريم کي تلاوت اردو ترجمہ کے ساتھ

اسلام ہی اصل تہذیب ہے


گزشتہ سے پيوستہ

اِسلامی معاشرہ اور جاہلی معاشرہ کی جوہری خصوصیات 

جب کسی معاشرے میں انسانی اجتماع اور مدنیت کے بنیادی رشتے عقیدہ ، تصور ، نظریہ اور طریق حیات سے عبارت ہوں اور اُن کا ماخذ و منبع صرف ایک الہٰ ہو اور انسان نیا بت کے درجہ پر سرفراز ہو۔ اور یہ صورت نہ ہو کہ فرمانروائی کا سرچشمہ زمینی ارباب ہوں اور انسان کے گلے میں انسان کی غلامی کا طوق پڑا ہو۔۔۔۔ بلکہ اس کے برعکس انسان صرف ایک خدا کے بندے ہوں تو تبھی ایک ایسا پاکیزہ انسانی اجتماع وجود میں آسکتا ہے، جو ان تمام اعلیٰ خصائص کی جلوہ گاہ ہوتا ہے جو انسان کی روح اور فکر میں ودیعت ہیں۔ لیکن اس کے برعکس اگر معاشرے کے اندر انسانی تعلقات کی بنیاد رنگ و نسل، اور قوم و ملک اور اسی نوعیت کے دوسرے رشتوں پر رکھی گئی ہو تو ظاہر ہے کہ یہ رشتے زنجیر ثابت ہوتے ہیں اور انسان کے اعلیٰ خصائص کو اُبھرنے کا موقع نہیں دیتے۔ انسان رنگ و نسل اور قوم و وطن کی حد بندیوں سے آزاد رہ کر بھی انسان ہی رہے گا مگر روح اور عقل کے بغیر وہ انسان نہیں رہ سکتا۔مزید براں یہ کہ وہ اپنے عقیدہ و تصور اور نظریہ حیات کو اپنے آزاد ارادے سے بدلنے کا اختیار بھی رکھتا ہے ، مگر اپنے رنگ اور اپنی نسل میں تبدیلی پر قادر نہیں ہے، اور نہ اس بات کی اُسے قدرت حاصل ہے کہ وہ کسی مخصوص قوم یا مخصوص وطن میں اپنی پیدائش کا فیصلہ کرے۔ لہذا یہ ثابت ہوا کہ وہ معاشرہ جس میں انسانوں کا اجتماع ایک ایسی بات پر ہو جس کا تعلق اُن کی آزاد مرضی اور اُن کی پسند سے ہو وہی معاشرہ نور تہذیب سے منور ہے۔ اس کے برعکس وہ معاشرہ جس کے افراد اپنے انسانی ارادے سے ہٹ کر کسی اور بنیاد پر مجتمع ہوں، وہ پسماندہ معاشرہ ہے۔ یا اسلامی اصطلاح میں وہ جاہلی معاشرہ ہے۔